
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
