اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو، یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونگے، امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنرپر مشتمل ہوگا۔
