اسلام آباد ٹاکس: ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد ٹاکس: ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وفد اسلام آباد ٹاکس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں