گورنمنٹ ڈگری گرلس کالیج گرین بیلٹ کو سائنس ایکیوپمنٹس مل گئے

گورنمنٹ ڈگری گرلس کالیج گرین بیلٹ کو سائنس ایکیوپمنٹس مل گئے

محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں قائم گورنمنٹ ڈگری گرلس کالیج گرین بیلٹ میں سائنس کے ایکیوپمنٹس دے گئے۔

سائنس کے ایکیوپمنٹس دیے جانےکے بعد ریجنل ڈائریکٹر گلاب رائے نے گورنمنٹ ڈگری گرلس کالیج گرین بیلٹ کا دورہ کیا اور انسٹالڈ سائنس ایکیومنٹس کا جائزہ لیا۔

ریجنل ڈائریکٹر گلاب رائے نے اساتذہ کے ہمراہ لیب سمیت کالیج کے تمام کلاس کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر گلاب رائے کا کہنا تھا کہ یہ تمام سائنس ایکیوپمنٹس وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی کاوشوں سے دیے گئے جو کہ طالبات کی سائنس اسڈیز میں مددگار ثابت ہونگے۔

پرنسپال انیس فاطمہ نے کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ، ڈی جی کالیجز، ریجنل ڈائریکٹر کے ہم بہت ہی شکر گزار ہیں، ان سب نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔ ہم اپنی تمام مشکلاتیں ریجنرل ڈائریکٹر کو رپورٹ کر رہے تھے اور جیسے ہی انہیں موقع ملا تو انہیں نے سائنس ایکیوپمنٹس دلائے، اب بچوں میں خوشی کی لہر اور دل سے اپنا پریکٹیکلز کر رہی ہیں۔

پروفیسر سابھیاں سانگی نے کہا کہ 15 بیس سال کے بعد سائنس ایکیوپمنٹس گرلس کالیج کو ملنے پر اساتذہ اور طالبات بہت ہی خوش ہیں، ہم وزیر تعلیم اور ریجنل ڈائریکٹر کے بہت شکر گزارہیں۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں