بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں عوام کا دیرینہ سیوریج کا مسئلہ حل کردیا ہے: راشد خاصخیلی
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ پانی وسیوریج کے کئ دیرینہ مسائل حل کروا کر عوام کی مشکل کو دور کیاہے،عوام کے نمائندے ہیں ان کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی ودیگر کے ہمراہ بلاول شاہ نورانی گوٹھ یوسی 3 میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کئے جانے والے کاموں کے معائنے کے دوران کیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مسائل حل کرنے اور کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو عشروں سے حل نہیں کئے گئے متعلقہ اداروں کی مدد سےپانی وسیوریج کے مسائل دور کر رہے ہیں ،پانی وسیوریج کے مسائل حل کئے بغیر ترقیاتی کام برباد ہو رہے ہیں جیسے جیسے پانی وسیوریج کے مسائل حل ہو رہے ہیں ویسے ویسے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائ کہ ان کے بلدیاتی مسائل حل کر رہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے عوام کو بتایا کہ مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائ کیلئے محکمہ بی اینڈ آر کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں آئندہ مون سون سیزن میں عوام کو زیادہ پریشانی میں مبتلا نہیں ہونے دینگے.
