لبنان کبھی بھی سیزفائر معاہدے کا حصہ نہیں رہا:امریکی نائب صدر

لبنان کبھی بھی سیزفائر معاہدے کا حصہ نہیں رہا: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ لبنان کبھی بھی سیزفائر معاہدے کا حصہ نہیں رہا اگر لبنان کے معاملے پر معاہدہ متاثر ہوتا ہے تو یہ ایران کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتے شروع ہو رہے ہیں اور یہ عمل پاکستان کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔زمینی حقیقت یہی ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کر رہے ہیں۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں جو تین مختلف مواقع پر دی گئیں تاہم حالیہ نکات زیادہ واضح ہیں اور انہیں امریکی اور پاکستانی مذاکرات کاروں نے بہتر طور پر سمجھا ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا ہے اور اس وقت جنگ بندی قائم ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں