امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کردیا، اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند
پاکستان کی اعلیٰ قیادت وزیراعظم شہباز میاں محمد شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں اور بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا۔
امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامندی ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو اپنی شرائط پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی جسے کا کہا تھا جسے ایران نے مسترد کر دیا تھا
گزشتہ روز ڈیڈ لائن ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایران کی تہذیب ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اس خوفناک صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کو دو ہفتوں کی جنگ بندی پر رضا مند کر لیا۔
جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
