نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔ چیئرمین محمد یوسف کا مختلف علاقوں کا دورہ

نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔ چیئرمین محمد یوسف کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر عبدالجبار مہر کے ہمراہ سیکٹر11-D   اور سیکٹر5-F   کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے 11-D   پردہ پارک میں  جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر اور دیگر ٹاؤن افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے پردہ پارک میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور صفائی، شجرکاری، واک ویز کی تعمیر، بچوں کے جھولوں کی تنصیب اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین نے پارک میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو خوبصورت، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا منتخب نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور پارکوں کی بحالی سے نہ صرف شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ ماحول بھی خوشگوار ہوگا۔

کمشنر عبدالجبار مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ وقت میں ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔

بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-F   میں ا جڑے ہوئے پارک کا بھی دورہ کیا اور موقع پرموجود افسران کو پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کے احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ پارک کی بحالی سے علاقہ مکینوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی جانب سے پارکوں کی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں