کراچی میں بادل برس پڑے، آج دن بھر بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شہر قائد میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بادل جم کے برسے
ڈیفنس، صدر، کیماڑی، کلفٹن، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، طارق روڈ، گلشن اقبال، میٹ کمپلیکس، بلدیہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔دفاتر اور تعلیمی اداروں کی طرف جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے کا کہنا ہے کہ کراچی کے چند ایک علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
