چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر ایم سی کا سولر سسٹم کا تفصیلی دورہ

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر ایم سی کا سولر سسٹم کا تفصیلی دورہ

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے ممبر محمد رفیق جوکھیو، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور (اے ای ای) وسیم آرائیں کے ہمراہ یونین کمیٹی شاہ مرید، گڈاپ ٹاؤن کے علاقے گھنور جوکھیو گوٹھ میں زیرِ تکمیل واٹر سپلائی اسکیم بمعہ سولر سسٹم کا تفصیلی وزٹ کیا۔دورے کے دوران متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت، اور تکمیل کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایت ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام ترقیاتی اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔موجودہ لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے پیشِ نظر سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بجلی کی بندش کے باوجود پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے گی۔ یہ منصوبہ متبادل توانائی کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام کو پائیدار اور مؤثر سہولت فراہم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے پانی جیسے بنیادی مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیم ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا مؤثر حل فراہم کرے گی بلکہ علاقہ مکینوں کو مستقل بنیادوں پر صاف پانی مہیا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام ممبران کی مشاورت سے ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں