نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سرکاری اسکول کی تعمیرمکمل، چیئرمین کا اظہار اطمینان

نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سرکاری اسکول کی تعمیرمکمل، چیئرمین کا اظہار اطمینان

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے شیخ سعدی اسکول سیکٹر 11-جی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ”کلک” اور نیو کراچی ٹاؤن کے باہمی تعاون سے تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور عملے نے چیئرمین کا استقبال کیا اور نئی عمارت کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔

چیئرمین محمد یوسف نے نئی تعمیر شدہ عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعمیراتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی عمارت کی تکمیل سے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور تعلیمی ماحول مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری نیو کراچی ٹاؤن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسکولوں کی تعمیر و بحالی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی عمارت نہ صرف طلبہ کے لیے سہولت کا باعث بنے گی بلکہ اساتذہ کو بھی تدریسی عمل میں آسانی حاصل ہوگی۔

اس موقع پر اسکول کے اساتذہ نے چیئرمین محمد یوسف کو نئی عمارت کی تعمیر پر مبارکباد دی اور انہیں اسکول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے بھی چیئرمین محمد یوسف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیو کراچی کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اسی طرز پر ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مزید منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں