علی ظفر ہتک عزت کیس میں عدالت نے میشا شفیع پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ عاید کردیا
سیشن کورٹ لاہور گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا فیصلہ سنادیا
عدالت نے گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کا فیصلہ سنایا جبکہ کیس میں مجموعی طور پر بیس گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔
میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مجموعی طور پر کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں اور نو ججز کے تبادلے ہوئے۔
