صوبہ بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوگی: وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔محکمہ تعلیم سندھ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو دن کی تعطیل ہوگی۔ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے آئندہ حکم نامہ تک جاری رہے گا۔نئے سال میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی دلچسپی اور والدین کے جذبے کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
