پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس

زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں کراچی کے تنظیمی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا

فریال تالپور کو اجلاس میں تنظیمی امور سمیت کراچی میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

فریال تالپور کا رہنماؤں کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار

اجلاس میں  پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر بلدیات، ناصر حسین شاہ، پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، میئر مرتضیٰ وہاب اور ایم این اے قادر پٹیل شریک

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر نجمی عالم، ایم پی اے سہیل انور سیال، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رؤف ناگوری، ڈپٹی میئر سلمان مراد، ایم این اے شاہدہ رحمانی، کرم اللہ وقاصی اور نعمان شیخ بھی موجود

فریال تالپور کی کراچی میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو وارڈ سطح پر مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

فریال تالپور کی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے اور ترقیاتی عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں