جماعت اسلامی کراچی کا سندھ سولڈ ویسٹ مئنجمنٹ سے مزید کنٹینرز اور ڈسٹ بن لگانے کا مطالبہ
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ کی نائب امیر سیف الدین ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین سے ملاقات
کراچی: ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ کی نائب امیر سیف الدین ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین سے ملاقات، عیدالاضحی کے موقع پر ٹاؤن کی سطح پر اجتماعی قربان گاہ بنانے اور پارکوں میں آرگینگ کچرے سے کھاد بنانے کے چھوٹے پلانٹ لگانے کی تجاویز دی گئی
ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے بات چیت ہوئی، ٹاؤنزچیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔شہریوں کو کچرا گلی محلوں میں پھینکنے سے روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کے لئے تمام اضلاع تعاون کریں.
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے نظام میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں عیدالاضحی سے قبل مسائل کے حل کے لئے وسائل اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے کمپنیز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جن کمپنیز کی کارکردگی اچھی نہیں ہے انہیں شوکاز نوٹس بھی دئیے گئے۔
نائب امیرسیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ معاہدے میں ایسا قانون ہونا چاہئے کہ ٹاؤن انتظامیہ کوتھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بنایا جائے اور ٹاؤن انتظامیہ کی تصدیق کے بغیر کمپنی کو ادائیگی نہ کی جائے ۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے 9 اضلاع میں چیئرمین ہیں اور انہیں صفائی سے متعلق شکایات ہیں۔
اس موقع پر ٹاؤنزچیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں میں مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں چیلینجز کا سامنا ہے شہر کی صفائی معیار کے مطابق یقینی نہیں بنائی جا رہی۔
انہوں نے ڈسٹ بن کی کمی کی نشاندہی کی اور بڑے کنٹینرز لگانے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں ایسا قانون ہونا چاہئے کہ ٹاؤن انتظامیہ کوتھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بنایا جائے اور ٹاؤن انتظامیہ کی تصدیق کے بغیر کمپنی کو ادائیگی نہ کی جائے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام متعلقہ کمپنیز کو ہدایت دی کہ مشینری و عملہ فوری طور پر بڑھائیں اورچیئرمین کے ساتھ علاقوں کا دورہ کریں اور ضرورت کے مطابق وسائل بڑھائیں۔
اس کے علاوہ سینیٹری ورکرز کو سرکاری نرخ کے مطابق اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ٹاؤن چیئرمین کی نشاندہی پر متعلقہ کمپنی کو ہدایت کی کہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ مثبت اور موثرنتائج حاصل ہوں۔ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔
