امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک اور نئی دھمکی
ایرانی تیل کے کنوؤں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول رجیم کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہو سکا اور اگر آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنی موجودگی کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کر کے کریں گے، ساتھ ہی پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کردیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ان تمام امریکی فوجیوں،شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ ہوگا جنہیں ایران نے 47 سال کے دہشتگردانہ دور میں قتل کیا۔
