ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے:عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے۔ امریکا ایران کے خلاف اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی اس وقت کوئی براہ راست بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام امن کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ تنازعات کا مستقل اور پائیدار حل چاہتا ہے، تاہم تہران جنگ کے مکمل خاتمے اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتا ہے۔
