آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔
سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان اور خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
