ایران سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ٹرمپ نے بجلی گھروں پر کارروائی موخر کرنے کا حکم دے دیا
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 2 دنوں کے دوران نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے
امریکی صدرنے کاہ کہ مثبت بات چیت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل اور حتمی حل تلاش کرنا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان گہرے، تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہےکہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو 5 دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔
صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جاری ملاقاتوں اور بات چیت کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔ایرانی حکام سے یہ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے۔
