23مارچ برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے:ناصر شاہ
کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں قوم کو 86 واں یوم پاکستان مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔23 مارچ 1940 قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی ایک نٸ جہت دی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ان شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے قیام پاکستان کے لیے عظیم قربانی دی۔پاکستان کے قیام کامقصد ایک مظبوط جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ہمیں اس خواب کی تعبیر کے لیے مسلسل محنت جدوجہد اور عزم کی ضرورت ہے۔ہماری قوم اور افواج ہمیشہ مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔
