امریکی صدر نے ایران کو پاور پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر نے ایران کو پاور پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردے گا، پہلے سب سے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ٹرمپ نے ایسا کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکا کے توانائی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ آج کے بعد اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے بیٹوں کا غلبہ قائم ہو گیا ہے۔اسرائیل نے جن علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اس کے آسمانوں پر اب ایرانی میزائلوں کو تسلّط ہے۔ ایران کی نئی حکمت عملی اور لانچ سسٹم سے امریکی اور صیہونی کمانڈر حیران رہ جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں