آئی ایس پی آر نے 23مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر نے 23مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے حب الوطنی سے بھرپور خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد” جاری کر دیا گیا ہے۔
نغمے کے بول ہر پاکستانی خصوصاً نوجوانوں کے دل میں وطن سے محبت کی نئی روح پھونکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نغمے میں وطن کی مٹی سے محبت، قربانی اور جذبۂ ایثار کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔یہ نغمہ عید کے موقع پر خوشیوں کے ساتھ ساتھ فخر اور قومی وابستگی کے احساس کو بھی اجاگر کرے گا۔
