نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری

نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔

بھارتی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا

اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔

ابتدائی طور پر ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے اس معاملے پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا تھا

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔

بعد ازاں، گانے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالافتاء کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے، مواد کو حرام قرار دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے مطابق سنگین گناہ قرار دیا۔

عالمِ دین نے گانے کے مناظر کو فحش قرار دیتے ہوئے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

حکومتی سطح پر بھی اس کا نوٹس لیا گیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس متنازع گانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں