ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے: امریکی صدر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے: امریکی صدر

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور  پر  مکمل شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا، ممکن ہےکہ خارگ جزیرے پر صرف تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں۔

آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان ممالک کے ساتھ بحری گزرگاہ کے تحفظ کیلئے تعاون کرےگا، یہ ہمیشہ ٹیم ورک ہونا چاہیے، اب دنیا امن اور  استحکام کی طرف بڑھےگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں