امریکا ایران کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دے کر وہاں سے نکل جائے: صدر ٹرمپ کو قریبی مشیر کا مشورہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا کو فتح کا اعلان کر کے ایران سے نکل جانا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا کہ جنگ کو مزید بڑھانا تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے اور امریکا کو ایک لمبی جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کو لے کر وائٹ ہاؤس میں اختلاف پایا جارہا ہے۔
