امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا علان، بی 2 بمبار طیارے ایران کی جانب روانہ
امریکا نے بی 2 بمبار طیارے ایران کی جانب روانہ کر دیے جبکہ مشرق وسطیٰ میں 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا علان بھی کردیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹکام کے مطابق بی ٹو بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی دوبارہ طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔
امریکی اخباردی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے جنگی صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لیے 5 ہزار میرینز اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ کئی جنگی بحری جہاز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
