میئر کراچی نے  پہلوان گوٹھ روڈ سے حبیب یونیورسٹی اور ریس کورس روڈ کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی نے  پہلوان گوٹھ روڈ سے حبیب یونیورسٹی اور ریس کورس روڈ کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  ضلع شرقی میں پہلوان گوٹھ روڈ سے حبیب یونیورسٹی اور ریس کورس روڈ صفورا تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں.

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع شرقی میں ٹریفک کوریڈورز کی بہتری کا منصوبہ شہر کے انفراسٹرکچر کے لیے اہم پیش رفت ہے.منصوبہ مکمل ہونے سے ضلع شرقی میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔منصوبے کی مجموعی لاگت 1598 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  ترقیاتی منصوبے سے کراچی کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ پہلوان گوٹھ روڈ سے صفورا تک 4.26 کلومیٹر طویل ڈوئل ٹریک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔منصوبے کے تحت 36 فٹ چوڑی جدید سڑک تعمیر کی جائے گی۔بارش کے پانی کی نکاسی بہتر بنانے کے لیے جدید ڈرینیج سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے نئی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مختلف قطر کی سیوریج لائنیں نصب کر کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔منصوبے میں جدید اسٹریٹ لائٹنگ سسٹم بھی شامل ہے۔200 سے زائد بجلی کے پولز اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں گی۔ منصوبہ مکمل ہونے سے صفورا اور اطراف کے علاقوں کے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک دباؤ کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیح ہے۔کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔کراچی میں مرحلہ وار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے گا۔شہر کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی عملی اقدامات کر رہی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امید ہے کہ نیاں گورنر سندھ نہال ہاشمی ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، ہم ملکر کام کرینگے۔ حب کینال سے جانور ملنے والے واقعے کے متعلق کہا کہ یے ہمارے خلاف سازشیں ہیں۔گورنر صاحب کی تبدیلی کا فیصلہ آج کا نہیں، حکومت سازی سے قبل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا معاہدہ ہوا تھا گورنر ن لیگ کا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں