ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے:صدر ٹرمپ

ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے:صدر ٹرمپ

کینٹکی میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ امریکا ایران میں اپنی کارروائی اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک تمام اہداف مکمل نہیں ہو جاتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے جاری ہیں اور آپریشن ایپک فیوری کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں جنگ کا رخ تبدیل ہو گیا تھا۔امریکی کارروائیوں میں ایران کے 58 جہاز تباہ کیے گئے جبکہ بارودی سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایک ہی رات میں آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر دیا اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں مؤثر انداز میں ناکارہ بنا دیا۔ایران کی ایئر فورس مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اس کے ریڈار سسٹمز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں 98 فیصد کمی آ گئی ہے۔ ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں