گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایات پر امام بارگاہوں اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایات پر امام بارگاہوں اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایات پر رمضان المبارک اور یومِ علیؓ کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں واقع امام بارگاہوں اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

بلدیاتی عملے نے امام بارگاہوں کے اندرونی و بیرونی حصوں، مرکزی راستوں اور گلی محلوں میں صفائی کا عمل مکمل کیا جبکہ کچرے کی بروقت منتقلی اور نکاسی آب کے انتظامات بھی یقینی بنائے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ یومِ علیؓ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کی تمام امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں پر خصوصی صفائی اور انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد افضل لغاری اور ان کا بلدیاتی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں بلدیاتی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کو صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے۔اس موقع پر انچارج سینی ٹیشن علی پلیجو، شانی پرویز بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں