وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش و ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
