جنگ کے اثرات:بنگلادیش کا تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان
ڈھاکا: جنگ نے جہاں دیگر ممالک کو نقصان پہنچایا ہے وہا بنگلادیش بھی سخت متاثر ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔
