چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت مذمت کردی، روکنے کا مطالبہ
چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔
چین نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔
