آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے:ایرانی پاسداران
ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے۔
جہازوں کو تحفظ دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی پاسداران نے چیلنج کردیا۔
ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے
رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران نے کہا ہے کہ ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر توانائی Chris Wright نے کہاہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔

