spot_img

کورنگی ٹاؤن کے اشتراک سے ہونے والے 4 روزہ شہید بینظیر بھٹو رمضان کرکٹ میچ کا افتتاح

کورنگی ٹاؤن کے اشتراک سے ہونے والے 4 روزہ شہید بینظیر بھٹو رمضان کرکٹ میچ کا افتتاح

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اشتراک سے ہونے والے 4 روزہ شہید بینظیر بھٹو رمضان کرکٹ لیگ 2026 کا شاندار افتتاح 3 مارچ بروز منگل کو شاہ احمد نورانی عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور ضلع صدر پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی جانی میمن نے کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

افتتاحی تقریب میں فنانس سیکرٹری یاسر خان، ضلع کورنگی کے عہدیداران، سٹی ایریا کی تنظیم، ایم پی اے آصف موسیٰ، چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھوسو نے شرکت کی۔ تقریب میں علاقہ مکینوں، نوجوانوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے گراؤنڈ میں جوش و خروش کا سماں تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسر خان نے کہا رمضان المبارک میں اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر جانی میمن نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں نوجوانوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔

افتتاحی روز پہلا میچ ضلع کورنگی کی ٹیم کورنگی الیون اور پی ایس 91 الیون کے درمیان ہوا۔دوسرا میچ کورنگی ٹاؤن کی ٹیم  چیئرمین الیون اور پی ایس 92 الیون کے درمیان ہوا۔تیسرا میچ یوتھ ضلع کورنگی الیون اور پی ایس 93 الیون کے درمیان ہوا۔چوتھا میچ کراچی الیون اور پی ایس 90 الیون کے درمیان ہوا۔پانچوا میچ پی ایس 91 الیون اور پی پی ایس 94 الیون کے درمیان ہوا۔

شہید بینظیر بھٹو رمضان کرکٹ لیگ 2026 نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ کھیلا گیا، جسے شائقین نے بھرپور انداز میں سراہا۔ گراؤنڈ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں