امریکا اور اسرائیل نے اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا: ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا۔ مریضوں اور بچوں کو ٹارگٹ کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسپتالوں اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ایران خاموش نہیں رہے گا اور عالمی جرائم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

