spot_img

امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ:امریکی سینٹ کام نے تصدیق کردی

کویت میں امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ

کویت میں امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوگئے،2طیاروں کی ویڈیوز اور 3 پائلٹس کی تصاویر سامنے آگئیں۔

کویتی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام امریکی پائلٹ محفوظ ہیں اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور امریکی افواج کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ:امریکی سینٹ کام نے تصدیق کردی

امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹ کام نے تصدیق کردی۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ ہیں، اسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی طیارے فرینڈلی فائرکا نشانہ بن کر تباہ ہوئے۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے ہورہے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا۔ طیاروں کا ملبہ کویت کی حدود میں جا گرا۔

دوسری جانب روسی میڈیا کے مطابق گرنے والا امریکی طیارے ایف 15 تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں