اسٹیٹ لائف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،گروتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد ریکارڈ

کراچی: اسٹیٹ لائف کی بے مثال کارکردگی اور اسٹریٹجک گروتھ ،اہل قیادت، پروفیشنل مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ ٹیم  کا ہی نتیجہ ہے کہ اسٹیٹ لائف نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کے قریب گروتھ حاصل کی ہے جو  کارپوریشن کی تاریخ میں  سب سے زیادہ آمدنی ہے۔یہ 286 ارب روپے کا گراس ریٹرن پریمیم ہے جو پاکستان کی دیگر تمام انشورنس کمپنیوں کے مشترکہ گراس ریٹرن پریمیم سے زیادہ ہے   جس کی مالیت 127.87 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ لائف کی گروتھ نے2022  کے دوران  انڈسٹری کی ترقی  میں تقریباً43 فیصد حصہ ڈال کر انڈسٹری کی مجموعی ترقی میں انتہائی اہم  کردار ادا کیا ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا مارکیٹ شیئر 2022 میں 70 فیصد کے قریب جو کہ گزشتہ سال 55 فیصد تھا۔ اسٹیٹ لائف نے اپنے مارکیٹ شیئر میں بھی 24 فیصد اضافہ کیا ہے۔ نئے کاروبار میں 174.5 ارب  میں 2021 سے 143 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔  پریمئیم آمدنی 286.3 ارب روپے سے زائد جمع  ہوئی  جو 2021 کے مقابلے میں 67 فیصد زائد ہے۔کارپوریشن کے اثاثے 1.6 ٹریلین روپے سے زیادہ  ہیں  جو کہ  2021  کے مقابلے میں  17 فیصد زیادہ ہیں ۔کارپوریشن  کی جانب سے  پالیسی ہولڈرز کو ادا کیے گئے 175.5 ارب روپے سے زیادہ کے کلیمز 2021 کے مقابلے میں 78 فیصد زائد ہیں   جو  کارپوریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ شمارکیے جاتے ہیں۔

 بونس کی مد میں پالیسی ہولڈرز کو  97.5 ارب روپے  ادا کیے گئے جوسال  2021 کے مقابلے میں 14 فیصد  زائد ہیں  ۔ یہ اسٹیٹ لائف  کےآغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان،چیئرمین  شعیب جاوید حسین کی قیادت میں انشورنس انڈسٹری میں قابل فخر رہنما کے طور پر ابھر کر آیا ہے ۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کی گراس ریٹرن پریمیم میں انشورنس انڈسٹری کی شراکت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ٹیکنالوجی،ڈیٹا اور ہیومن ریسورسز کی اسٹریٹجک صف بندی کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں