امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ، میزائل داغ دیے
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کےکمپاؤنڈ کے قریب 7میزائل گرے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
تہران کے مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ اصفہان، قم، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا ہے، 30 میزائل فائر کردیے گئے ہیں۔
ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بجادیے گئے، اور لوگوں کو جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
