پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر اور سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب

میئر کی سیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعم الحق میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کیے حافظ نعیم الحق 161 ووٹ لے سکے۔
آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا تھا، جہاں ووٹنگ کے لیے اراکین کی آمد صبح 9 بجے سے جاری رہی۔
300 سے زائد ارکان کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بعد آڈیٹوریم کے دروازے بند کردیے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان غیر حاضر ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو نعرے بازی کرتی رہی۔
پٹی میئر کی سیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سلمان عبداللہ مراد نے جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ کو شکست دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں