گورنر سندھ کا عمرکوٹ کی متاثر سولنگی برادری کو پلاٹس دینے کا اعلان
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خواہش پر سینئر صحافی مشتاق سرکی اپنے بیٹوں کے ہمراہ گورنر ہاؤس سندھ پہنچے جہاں کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
مشتاق سرکی نے گورنر سندھ کو اجرک پہنائی اور آئی لو یو ٹو بھی کہا۔
اس موقعے پر مشتاق سرکی نے کہا کہ میرا ولاگ دیکھ کو گورنر سندھ نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمرکوٹ کی خواتین کے لئے کچھ کرنا چاہتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ کامران خان ٹیسوری گورنر ھاؤس میں ہونے والی کانفرنس کو پہلے ہی ڈنائے کہہ چکے ہیں، میری ایم کیو ایم پر گہری نظر ہوتی ہے، میں نے دیکھا کہ گورنر سندھ کے اندر ایسی کوئی بات نہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میں نے مشتاق سرکی کی عمرکوٹ کے متعلق وڈیو دیکھی، خواتین کو ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے، میں ان کے لئے ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کرتاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود سندھ کے تقسیم کا اعلان کبھی نیں کیا اگر میری پارٹی نے کی ہے تو وہ سیاسی معاملہ ہوتا ہے۔میں نے کہا تھا کہ میں تقسیم کرہاہوں لیپ ٹاپ اور راشن تقسیم کر رہاہوں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کو ملک کر ترقی دلانی ہے، میں مشتاق سرکی بھائی کی پہل کا جواب پیار سے دیتا ہوں۔ میں سندھی بائیوں کو یقین دلاتاہوں کے وہ میرا پیار ہیں، میرے بھائی ہیں۔ سندھ بھر میں آئی ٹی کے کورسز کرائیں گے، میں دھرتی سے محبت کرتاہوں۔
