متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کے معاملے پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں: وزیر خزانہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع (رول اوور) کے معاملے پر رابطے جاری ہیں، اس سلسلے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی مالیاتی خلا مکمل پُر کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں، بیرونی مالی ضروریات پر آئی ایم ایف سے پروگرام کے آغاز میں بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ مذاکرات میں بھی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
