گلبرگ ٹاؤن نے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں 30 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیے
کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن آفس میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں تیس لاکھ روپے(3000000) کے چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، اکاؤنٹ افسر محمد صدیق, بجٹ آفیسر وسیم احمد,اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے.
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگیاں آپ لوگوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کے عزم کا مظہر ہیں ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں۔حالانکہ یہ رقم ملازمین کو پچھلے ادوار میں قسطوں میں ادا کی جاتی تھی منتخب بلدیاتی قیادت نے دو سال کے عرصے میں تقریبا 14 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کر چکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کو یہ رقم وقت پر ادا کر دی جائے تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب ڈیپارٹمنٹوں کی فوری کاروائی اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی کاوشوں اور محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر بجٹ آفیسر وسیم احمد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین نصرت اللہ کا بروقت واجبات ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
