راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل

راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل

چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار راجپال یادیو نے پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا لیکن اس سے قبل انہوں نے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

اپنے بیان میں راجپال یادیو نے کہا ‘کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہے، مجھے اس مشکل کو خود ہی جھیلنا ہے’۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں