نیوکراچی ٹاؤن میں ترقیاتی رفتار تیز، لاکھوں اسکوائر فٹ پیور بلاک کی تنصیب مکمل

نیوکراچی ٹاؤن میں ترقیاتی رفتار تیز، لاکھوں اسکوائر فٹ پیور بلاک کی تنصیب مکمل

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت پیور بلاک کی تنصیب کے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا پہیہ پوری رفتار سے رواں دواں ہے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

سیکٹر ،5B/3,5B/2اور سیکٹر 5C/2 میں پیور بلاک کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جبکہ سیکٹر 5-M میں نئے منصوبے کاآغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرمین محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اب تک دس لاکھ اسکوائر رننگ فٹ سے زائد پیور بلاک بچھا کر گلیوں اور سڑکوں کو پائیدار اور قابلِ استعمال بنایا ہے۔ یہ محض دعوے نہیں بلکہ عملی کام ہیں جو زمین پر نظر آ رہے ہیں۔ ہمارا مشن ہے کہ ہر محلے تک بلدیاتی سہولیات پہنچائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سیاسی مخالفت میں ترقیاتی کاموں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، حالانکہ ریکارڈ گواہ ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں دیگر ٹاؤنز کے مقابلے میں سب سے زیادہ کام ہوئے ہیں۔میں اپنے مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آزادانہ کمیٹی بنا کر انکوائری کروا لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔”

چیئرمین کا کہنا تھا کہ علاقے میں صفائی اور سیوریج کے مسائل دراصل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، اس کے باوجود ٹاؤن انتظامیہ اپنے محدود وسائل اور فنڈز سے اضافی ذمہ داری نبھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف اینٹ اور پتھر کا کام نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کی بحالی کا سفر ہے۔ ہماری پوری ٹیم دن رات میدان میں موجود ہے اور ہم ہر یونین کونسل میں یکساں ترقی چاہتے ہیں۔ نیو کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تقریب میں موجود شہریوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں