میئر کراچی نے اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ مفت کردیا
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ مفت کردیا گیا۔ اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر انٹری فیس ختم کردی گئی ہے۔اسپیشل بچوں کیلئے زو افسران کو فوری اور واضح احکامات جاری۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ خوشیوں میں اسپیشل بچوں کی شمولیت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تفریحی مقامات پر اسپیشل بچوں کی آمد باعث فخر اور خوشی ہے۔ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمہ داری لینی چاہیے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کیلئے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔ اسپیشل بچوں کیلئے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے۔
