یہ کہنا غلط نہ ہوگا  کہ  ایم اے ایل سی انسانی خدمت کا بہت بڑا ادارہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ

یہ کہنا غلط نہ ہوگا  کہ  ایم اے ایل سی انسانی خدمت کا بہت بڑا ادارہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے ایل سی کی 70 سالہ جدوجہد  اور جذام کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں تمام معزز مہمانِ گرامی  خواتین و حضرات کو اس پُروقار تقریب میں شرکت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ایم اے ایل سی کی انتھک محنت،انسانی ہمدردی ، امید کی کرن اور جذام سے نجات کی کاوشوں پر خراج تحسین  پیش کرتاہوں۔میرے لیے یہ ایک  تاریخی اور پُر مسرت  موقع ہے،میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر MALC  آج  اپنی 70 سالہ شاندار خدمات کا جشن منا رہا ہے،آج 73 واں عالمی یومِ جذام  کا دن بھی منایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہ پلاٹینم جوبلی محض طویل عرصے کی کامیابیوں کا جشن منانا نہیں بلکہ یہ  شفا، امید اور انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے،ایم اے ایل سی کی طویل جدوجہد کا سفر واقعی قابلِ ستائش ہے،جذام کے تدارک کے لیے اس ادارے کا قیام اب ایک مثالی انسانی خدمت میں بدل چکا ہے۔جذام میں مبتلا افراد کو سماج نے  کبھی تسلیم نہیں کیا اور انہیں ہمیشہ ایک  پھٹکار سمجھا۔ایم اے ایل سی نے ایسے افراد کو وقار اور عزت سے  جینا سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا  کہ  ایم اے ایل سی انسانی خدمت کا بہت بڑا ادارہ ہے،معاشرے کے ایسے لوگوں میں امید کی کرن بن کرنمودار ہونا جنہیں سماج نے  کبھی قبول نہیں کیا ، سچ میں ایک کمال ہے۔یہ’ڈاٹرز آف دی ہارٹ آف میری‘ کی شاندار میراث ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ بھی ’ڈاٹرز آف دی ہارٹ آف میری‘  کاروان سے تھیں۔ڈاکٹر رتھ فائو کا نام پاکستان میں جذام سے نجات کی علامت بن چکا ہے۔ڈاکٹر رتھ فائو کی بے لوث خدمات  نے بے شمار زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا۔ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو پورا پاکستان یاد رکھے گا۔ڈاکٹر رتھ فائو جرمن کی طرف سے نوازاگیا سب سے انمول تحفہ تھیں،

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے مسلسل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی معاونت کو پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ڈاکٹر رتھ فائو سرحدوں سے ماورا ہمدردی اور انسان دوستی کے ایک مضبوط رشتے کا نام ہیں۔یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایم اے ایل سی  انسانی بھلائی  کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اعصابی امراض میں مبتلا بچوں کی بحالی  اورجامع تعلیم کا فروغ   ایک خوش آئند قدم ہے۔ یہ  بہترین حکمت عملی آج کے اہم ترین سماجی تقاضوں  کے  ہم آہنگ ہے۔ایم اے ایل سی ایک قدیم این جی اوز میں سے ہے اور ہمارا پبلک پرائیویٹ پارٹنر  بھی ہے۔ایم اے ایل سی  اور حکومت سندھ  کا  اشتراک اعتماد ، ساکھ اورباہمی عزم کا واضح ثبوت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں