کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے KW&SC Unified App متعارف کرادیا
کراچی: میئر کراچی بیئریسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ کارپوریشن نے ون ایپ ون، ون سسٹم، ون کراچی ایپ کا افتتاح کردیا۔اس آپ سے سائل کو تمام سوالوں کے جواب ملیںگے، اب صرف 1334 نمبر پر ہی کال کی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ایپ ہو وقت آن رہے گی، ٹینکر ٹریکنگ پر رہے گا۔ پیمنٹ آن لائن ہوگی۔ل آن لائن پیمنٹ ہوگا۔سروس ڈیلیوری کے لئے ڈیٹا اہم ہوتا ہے۔ پرانی انتظامیہ کے دور میں 90/95 کروڑ روپے رکوری ہوتی تھی۔
میئر کراچی بیئریسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2ارب بیس کروڑ روپے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اسٹیل 12 ارب روپے کی باقیات ہے، پیسوں کی بات کرتے ہیں تو کہتے کہ پیسہ نہیں ہے۔ شہر کے روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ شہر ہم سب کا یے، شہر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
