کراچی: ڈپٹی میئر سلمان مراد نے کہا ہے کہ کراچی موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کی،الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہری انتظامیہ صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔
کراچی: صدر میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
کراچی کے مصروف علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس روانہ کردی گئی ہے، تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں۔
مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک مارکیٹ کے بعد اوپر تمام دفاتر موجود ہیں۔
