بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 67دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 67دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 67دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے،کاروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطالاعات ہیں۔
