کانگو میں کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد ہلاک
رپورٹس کے مطابق مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میں باغی گروپ کے زیر اثر صوبے میں بدھ کے روز کالٹن کی کان بیٹھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اموات ہوئیں تاہم جعمے تک ہلاک افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہ ہوسکا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان بیٹھ گئی، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں
حادثے میں 20 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی مراکزمیں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متاثرہ ربایا صوبے کے حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے باعث زمین بہت زیادہ نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود افراد دب گئے۔
